کابل : (جیو ڈیسک) افغان حکام نے تاجک عملہ کے بارہ افراد سمیت دو ہیلی کاپٹروں کو حراست میں لے لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلائٹ انجینئر الہوم قیوموف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ دونوں تاجک ہیلی کاپٹر افغانستان میں کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے اور انہیں ایک ماہ قبل ملک سے چلے جانا تھا تاہم انہیں افغان وزارت ٹرانسپورٹ نے عملہ کے بارہ افراد سمیت مبینہ طور پر بلا اجازت روانگی کیلئے تیار ہونے پر حراست میں لے لیا ۔
انہوں نے کہا کہ افغان وزارت ٹرانسپورٹ نے اب یہ معاملہ وزارت دفاع کے حوالے کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے عملہ کے افراد کو کابل میں ایک گھر میں رکھا گیا ہے۔