افغانستان : خاتون کے قتل کی ویڈیو پر غصے کی لہر

afghanistan

afghanistan

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان میں ایک خاتون کو گولیاں مار کر قتل کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملک میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کابل کے نواحی علاقے گوربند میں طالبان نے ایک خاتون کو بدچلنی کے شبے میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر کے عوام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

افغان وزیر داخلہ صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں ملوث طالبان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔