کابل: (جیو ڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے نیٹو اب رہائشی علاقوں میں فضائی حملے نہیں کرے گایہ فیصلہ فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔
کابل میں صدارتی محل کے ترجمان کا کہنا ہے صدر کرزئی نے امریکی سفیر ریان سی کروکر اور جنرل ایلن سے ملاقات میں نیٹو فضائی حملوں کو امریکا اور افغان حکومت کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں نیٹوکمانڈر نے فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت پر معذر ت کی اور شہری علاقوں میں آئندہ فضائی حملے نہ کئے جانے کی یقین دہانی کرائی ۔