افغانستان(جیوڈیسک)جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 10 شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جنوبی افغانستان میں جمعرات کو ایک وین سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آنے سے 10 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ آٹھ افراد زخمی ہیں۔ ضلعی گورنر نعمت اللہ خلیق نے بتایا کہ اروزگان صوبے کے ضلع دہ راوڈ میں ایک خاندان کے افراد مکہ مکرمہ سے آنے والے اپنے عزیزوں کو ملنے کے لئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔