بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت افغانستان سے امریکی اور دیگر غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے منصوبے سے پریشان ہوگیا ہے ا ور اسے خطے کا امن خطرے میں نظر آنے لگا ہے۔امریکہ میں بھارت کی سفیر نروپما راو کا کہنا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجیں جانے سے شدت پسند زورپکڑلیں گے ۔انہوں نے یہ بات ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھاکہ خوشحال افغانستان کیلئے بھارت اورامریکا کو مذاکرات کرنے چاہئے۔
نروپما راو نے کہاکہ امریکہ اور بھارت کی موثر مشاورت خطے میں استحکام کیلئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13جون کو بھارت اور امریکا کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرت ہوں گے۔