افغانستان سے انخلا،منصوبے پر قائم رہنا ضروری ہے، انجلا مرکل

angela merkel

angela merkel

جرمنی : (جیو ڈیسک)جرمنی کی چانسلر انجلا مرکل نے کہا ہے کہ افغانستان سے مغربی اور بین الاقوامی افواج کے انخلا کے منصوبے اور اس حوالے نظام الاوقات پر قائم رہنا انتہائی ضروری ہے۔ وفاقی پارلیمان میں اپنے پالیسی بیان میں افغانستان سے مغربی اور بین الاقوامی افواج کے انخلا کے منصوبے اور اس حوالے نظام الاوقات پر قائم رہنے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی افغانستان کے سلسلے میں ساتھ داخل ہونے اور ساتھ نکلنے کے اصول پر قائم ہے۔ جرمن چانسلر نے 2014 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔جرمن چانسلر کا یہ پالیسی بیان جی ایٹ صنعتی ممالک کی سربراہی کانفرنس سے قبل سامنے آیا ہے۔شکاگو میں ہونے والی اس کانفرنس میں افغانستان کو اہم ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔