اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔افغان امن کونسل کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔
افغان وزیر خارجہ کے ساتھ مشرکہ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ پاکستان کی دعوت پر آئے ہیں ۔ ان سے خطے کی صورتحال پر بات ہوئی۔ افغانستان کا چار مرتبہ دورہ کرچکی ہوں۔ جنوری میں کابل میں ہونے والی علما کانفرنس کی حمایت کرتے ہیں ۔افغان عوام کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔انھوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چھ ہزار فوجیوں کی شہادت برداشت کر رہے ہیں.پاکستان پر بلاوجہ الزامات نہ لگائیں جائیں.سات ہزار افغان طلباء کو سکالر شپ دے رہے ہیں.انھوں نے کہا کہ افغان قیدیوں کی رہائی پر بھی بات ہوئی ہے۔
افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی .بیرون ملک مقیم طالبان وطن واپس آ کر امن عمل کا حصہ بنیں.دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں,.انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں.انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں,علما کانفرنس جنوری 2013ء میں کابل میں ہوگی .امن عمل کے لیے مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے .مسقبل میں نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں.