آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشتگرد حملوں کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔ منگلہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے اب دہشتگرد حملے نہیں ہوں گے اس کا انتظام کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات او دیگر علاقوں میں آپرشن کر کے حالات بہتر کر دیئے ہیں۔ اب معاملات کو چلانا سول انتظامیہ کا کام ہے۔ آرمی چیف نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے تناظر میں آئندہ ماہ چین کے ساتھ مشترکہ مشقیں ہونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا خطے میں استحکام کیلیے ہمیشہ خصوصی کردار رہا ہے۔ پاک سعودی جنگی مشقوں سے انسداد دہشتگردی میں مہارت کا موقع ملا ہے۔