افغانستان کے مختلف شہروں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ نیٹو فورسز کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف جلال آباد، ہرات اور غزنی میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کییاور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بے حرمتی کے مرتکب فوجیوں کے خلاف سخت کرروائی اور اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہروں کے دوران پتھرا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔