آسٹریلیا (جیو ڈیسک)آسٹریلیا کی سرکاری خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے ساتھ ساتھ خفیہ ایجنٹس بھی کام کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام سے خطاب میں آسٹریلوی خفیہ ایجنسی کے ڈائرکٹر جنرل نک وارنر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خفیہ ایجنٹس اپنے فوجیوں کے ساتھ ملکر افغانستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ان میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں سائبر وار کی صورت میں سخت چیلنج کا سامناہوگا۔