افغانستان : (جیو ڈیسک)افغانستان کے مشرقی حصے میں شدت پسندوں کے حملے میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ افغان صوبے کاپیسا میں پیش آیا۔نیٹو حکام نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے فوجیوں کا تعلق فرانس سے تھا۔
حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔