آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔ برسلز میں یوروپی یونین ملٹری کمیٹی اور پولیٹیکل اینڈ سیکیورٹی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل کیانی نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل افغان قائدین کا اپنا ہونا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔دنیا کو پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کرنی چاہییں۔ اس اجلاس میں ستائیس ممالک کے عسکری اور دفاعی حکام اور سفیروں نے شرکت کی۔