امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کا اثر و رسوخ ختم کرنا ہو گا، نیٹو حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کے پس پردہ کوئی مقاصد کوئی نہیں۔ جنرل ڈیمپسی نے کہا پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں جو افغانستان میں امن کے لئے خطرہ ہیں۔ امریکی جنرل نے کہا افغانستان میں پاکستان کا اثر و رسوخ ختم کرنا ہو گا۔ جنرل ڈیمپسی نے آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی سے نیٹو حملے اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی تصدیق کی۔