افغانستان: (جیو ڈیسک) ترک کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔
کابل پولیس کے سربراہ نے میڈیا سیبات چیت میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر بگرامی ضلع میں ایک گھر کے اوپر گرا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ جائے حادثہ سے اب تک دس لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں آٹھ افراد ہیلی کاپٹر کے مسافر بتائے جاتے ہیں ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔