افغانستان میں یوٹیوب پر پابندی ختم کئے جانے کی اطلاعات

YouTube

YouTube

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں حکومت کی جانب سے یوٹیوب پر دوماہ سے عائد پابندی ختم کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی یو ٹیوب پر پابندی گستاخانہ فلم کے رد عمل پر لگائی گئی تھی۔

افغانستان کی مختلف نیوز ویب سائٹس کے مطابق یوٹیوب پرپابندی ختم کردی گئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق افغان وزارت مواصلات کے مطابق یوٹیوب سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ افغان وزارت اطلاعات و ثقافت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔