افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان میں نیٹو اہلکاروں پر حملے کے شبے میں سیکڑوں افغان فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔رواں سال افغان فوجیوں نے تیس سے زائد مرتبہ اتحادی فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بنایاجن میں پینتالیس اہلکار مارے گئے۔افغان فوجیوں کی گرفتاری کا مقصد نیٹو فورسز پربڑھتے ہوئے حملوں کوروکناہے۔
اگست کا مہینہ غیرملکی فوجیوں کیلئے سب سے بھاری رہا۔اس دوران ہلاک ہونیوالے ہر تین میں سے ایک اتحادی فوجی افغان فوجیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔طالبان سے تعلق کے شبے میں سیکڑوں فوجیوں کو برخاست بھی کیا جا چکا ہے۔