افغانستان نے شدت پسندوں کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے آٹھ اکتوبر کو ہونے والے سہ فریقی اجلاس نہ بلانے اور وزیراعظم گیلانی کا دورہ افغانستان مخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ افغانستان کی ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر شاہدہ محمد ابدالی نے امریکی اخبار کو بتایا کہ افغانستان طالبان کو مذاکرات پر رضامند کرنے کیلئے پاکستان اور امریکہ کیساتھ ملکر کام کرنے کی کوششیں ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ جبکہ آئندہ ماہ وزیراعظم گیلانی کا دورہ افغانستان بھی مخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابدالی کے مطابق اب افغانستان اب پاکستان کے حوالے سے اعتماد سے پہلے تصدیق کی پالیسی پر عمل کرے گا اور پاکستان کی مدد کی پیشکش فوری قبول نہیں کی جائے گی۔ ان کے مطابق برہان الدین ربانی کو قتل کرنے کا منصوبہ اکیلے شدت پسندوں کا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے اس حوالے سے کوئٹہ شوری کا نام لئے بغیر کہا کہ افغانستان سیکوئٹہ ٹیلیفون کالیں کی جاتی ہیں۔