کابل : (جیو ڈیسک) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ عالمی برداری افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کررہی ہے۔
کابل میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برداری تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز دو ہزار چودہ کے اختتام تک سیکورٹی کی ذمہ داریاں مکمل طور پر سنبھال لیں گی۔ صدر کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان امن کونسل کے سربراہ جلد پاکستان اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔