افغان صدر حامد کرزئی نے بھارتی دورے پر منموہن سنگھ سے ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو میں بھارتی تعاون کے مشکور ہیں. افغان صدر کا کہنا تھا کہ دوہزار ایک سے اب تک افغانستان کی تعمیر نو میں بھارتی کردارقابل تحسین ہے،بھارت دوہزار سے اب تک افغانستان میں دوبلین ڈالرز سے زائد رقم ہائی ویز اور عمارتوں کی تعمیر میں خرچ کرچکا ہے۔ حامد کرزئی نے کہا ہے کہ نیٹو افواج کی واپسی کے بعدافغان سیکورٹی فورسز کی تربیت میں بھارت اہم کرارادا کریگا۔