افغانستان کی جیل سے طالبان سمیت متعدد قیدی فرار

afghanistan

afghanistan

کابل : (جیو ڈیسک) افغانستان کی جیل سے طالبان سمیت کئی سنگین جرائم میں ملوث درجنوں قیدی فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ شمالی افغانستان میں پیش آیا، صوبہ سرِپل کے گورنر عبدالجبار حق بین کے مطابق جمعرات کو رات گئے جیل کی دیوار کے باہر بم نصب کیا گیا۔صوبائی گورنر کا کہنا ہے گارڈز کی فائرنگ سے تین قیدی ہلاک ہوئے ، کئی کو دوبارہ پکڑ لیا گیا جبکہ قید سے فرار میں کامیاب ہونے والے 14 کی تلاش کی جارہی ہے۔ صوبائی کونسل عبدالغنی کے ایک رکن کے مطابق بم جیل کے اندر قیدیوں نے تیار کیا تھا۔