افغانستان2014میں نیٹو انخلا کیلئے تیار نہیں۔ جنرل کیانی

General Kayani

General Kayani

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات اطمینان بخش ہیں، افغانستان دو ہزار چودہ میں نیٹو افواج کے انخلا کیلئے تیار نہیں۔
یہ بات جنرل کیانی نے اسپین میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جنرل کیانی نے کہا کہ افغانستان دو ہزار چودہ میں نیٹو افواج کے انخلا کیلئے تیار نہیں اور اس کے لیے ممکنہ طور پر ایک اور ڈیڈ لائن ہونی چاہیئے۔
پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہیں جو مزید بہتر ہورہے ہیں۔