افغانستان (جیوڈیسک) اتحادی ممالک افغانستان سے فوجی انخلاکی تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب چین نے افغانستان میں اپنا کردار وسیع کرنیکا فیصلہ کر لیا۔بھارت اور پاکستان کے بعد چین نے بھی خطیمیں اپنا کردار کھل کراداکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطیمیں حالات کو معمول پر لانے کیلئے بیجنگ، پاکستان اور بھارت کے درمیان افغانستان پر مذاکرات کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین خطیمیں امن چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہیکہ پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر اپنے معاملات طیکر لیں۔