کابل (جیوڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے انٹیلی جنس سربراہ پر خودکش حملہ کرنے والا پاکستان سے آیا۔ اسلام آباد تعاون کرے تاکہ غلط فہمیاں ختم ہوسکیں۔
حامد کرزئی نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خیز مواد آپریشن کے ذریعے خودکش حملہ آور کے جسم میں چھپایا گیا تھا۔ طالبان ایسے حملے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ افغان صدر کہتے ہیں حملہ آور ہمسایہ ملک سے آیا تھا اس لئے انہیں امید ہے کہ حکومت پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گی۔ پاکستان کو چاہئے کہ وہ مکمل معلومات فراہم کرے تا کہ غلط فہمیاں دور ہوسکیں۔