افغان جنگ سے تنگ امریکی فوجی کتے پال کر دل بہلانے لگے

military dogs

military dogs

کابل: (جیو ڈیسک) افغانستان میں جنگ، دھماکوں اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے نالاں فوجیوں نے اپنے گھر میں کتے پالنا شروع کردیئے۔ کابل کے آوارہ کتوں کو اپنے گھر میں جمع کرنے والے ان فوجیوں کا تعلق امریکا سے ہے۔ ان فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کی ہیبت ناکی سے تنگ آچکے ہیں اور اپنا وقت ان کتوں کی دیکھ بھال میں استعمال کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ان فوجیوں نے شہر بھر سے کتے جمع کئے ہیں جن کی تعداد درجنوں میں ہے۔ یہ فوجی اہلکار ان کتوں کے لئے خود کھانا پکاتے ہیں اور انہیں کھِلا کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانوں سے زیادہ انہیں کتوں کی صحبت میں وقت گزار کر زیادہ اچھا لگتا ہے۔