اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے افغان جیلوں میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے اسسٹنس مشن یو این اے ایم اے نے کہا ہے کہ زیر حراست دو سو تیہتر قیدیوں سے انٹرویو میں معلوم ہوا ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مشن نے بائیس صوبوں میں افغان پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے زیر انتظام قائم سینتالیس جیلوں کا دورہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے واقعات میں افغان حکام نے اعترافی بیان اور مشتبہ افراد سے معلومات حاصل کرنے کے لیے تشدد کیا۔