افغان حکومت حقانی نیٹ ورک سے مشروط مذاکرات کیلئے تیار

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) کابل افغان حکومت ملک میں قیام امن کے لیے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مشروط مذاکرات کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ اگر حقانی نیٹ ورک سے بات چیت افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار کرتی ہے تو ایسا کرنے میں دیر نہیں کی جائے گی۔

افغان حکام کے مطابق پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ طالبان کو سیاسی عمل میں شامل کرنے میں اس کا اہم کردار ہے۔ افغان حکام نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے قیام امن میں مدد ملے گی۔