افغان حکومت کیساتھ مل کرلائحہ عمل بنارہے ہیں،گیلانی

gilani speech

gilani speech

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات بہتر ہورہے ہیں، دہشتگردی کیخلاف افغان حکومت کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنارہے ہیں۔
کوئٹہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار جوانوں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج میں شامل ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بلوچستان سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے 305ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کی کہیں مثال نہیں ملتی۔