اسپن بولدک : ( جیو ڈیسک )چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر افغانستان کے علاقے اسپن بولدک میں خود کش حملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے دس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
افغان پولیس افسر نذر محمد کے مطابق خود کش حملہ پاک افغان سرحد کے قریب اسپن بولدک میں ہوا جب افغان سیکورٹی فورسز کا قافلہ اسپن بولدک کے سرحدی قصبے سے گزر رہا تھا کہ خود کش حملہ آور ایک گاڑی سے جاٹکرایا۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ خود کش حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔