افغان شہریوں کا قاتل امریکی فوجی کو ملک میں سزا دینے کا مطالبہ

Afghan

Afghan

قندھار : ( جیو ڈیسک) افغانستان کے شہریوں نے قندھار میں سولہ شہریوں کی ہلاکت میں ملوث امریکی فوجی کو افغان عدالت میں پیش کرنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان دارالحکومت کابل کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سولہ معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی فوجی کے خلاف کارروائی بھی وہیں ہونی چاہئے جہاں اس نے جرم کیا۔ اس کو ملک سے باہر لے جانے کا مقصد رہا کرنا ہے۔

شہر یوں کا مؤقف ہے کہ امریکی فوجی کو افغانستان میں سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی غیر ملکی فوجی ایسی حرکت کی کوشش نہ کرے جبکہ امریکی فوج نے قندھار میں سولہ افراد کے قتل میں ملوث اہلکار کو کویت منتقل کردیا ہے۔