افغان نائب صدر محمد قاسم فہیم نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا ۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی فوج کے انخلا کے بعد امن قائم کرنا دشوار ہوجائے گا ۔انہوں نے آئندہ سالوں میں صدارتی الیکشن اور غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد ملک میں قیام امن کو بڑے چیلنجز قرار دیا ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ طالبان دوبارہ منظر عام پر آسکتے ہیں ۔انہوں نے افغان قوم پر زور دیا کہ وہ مقامی فورسز سے تعاون کریں ۔