امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان نے ملک میں قیام امن کیلئے امریکا سے مذاکرات شروع کردئیے ہیں۔ طالبان کا کہناہے کہ مذاکرات کا یہ مقصد نہیں کہ لڑائی ختم کردی جائے گی۔سینئر طالبان حکام نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ وہ افغان تنازعے کا حل چاہتے ہیں۔ اور مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوششیں کرینگے ۔ اس سے پہلے افغان طالبان نے ایک بیان میں کہاکہ وہ ملک میں قیام امن کیلئے امریکا سے بات چیت کیلئے تیارہیں۔
گزشتہ روز وائٹ ہاوس نے اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین پاکستان کے بعد کابل جائیں گے۔ جہاں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں طالبان سے امن بات چیت کے متعلق تبادلہ خیال کریں گا۔
واشنگٹن کی خواہش ہے کہ طالبان کابل حکومت سے براہ راست مذاکرات کریں۔ جبکہ طالبان کا موقف ہے کہ امن بات چیت صرف امریکا سے ہی ہوگی۔