طالبان نے افغانستان کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں موجود غیر ملکیوں کے خلاف مزاحمت تیز کر دیں۔ طالبان ترجما ن ذبیح اللہ نے اپنے ایک تازہ بیان میں افغان عوام سے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے رد عمل میں غیر ملکی افواج کے اڈوں کا نشانہ بنایا جائے۔
ذبیح اللہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کو اس ناپاک فعل کا سبق سکھانا ہوگا ، خواہ اس کیلئے انھیں ہلاک کردیا جائے۔ طالبان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوامی مقامات پر غیر ملکیوں کو چن چن کر نشانہ بنائیں۔