امریکا : (جیو ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان عوام میں بات چیت کے حق میں ہیں۔ وکٹوریہ نولینڈ کہتی ہیں، افغانستان کی حکومت سے بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ طالبان کو ہی کرناہے ۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا امریکا نے افغان عوام کے عوام سے بات چیت کی ہمیشہ حمایت کی ۔ اور کرتا رہے گا۔
طالبان کے متعلق نولینڈ نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات پر امریکا کو کوئی اعتراز نہیں۔ بات چیت ختم بھی طالبان نے کی۔ اور اب اگر وہ دوبارہ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو بھی فیصلہ طالبان کو ہی کرناہے۔ تاہم یہ بات چیت افغان حکومت کی پہلے سے رکھی گئی شرائط پر ہوگی۔ جس میں پہلی شرط طالبان کو تشدد ختم کرنا اور افغانستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہوگا۔