افواہوں کا موسم مارچ میں ختم ہوجائے گا، گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افواہوں کا موسم مارچ میں ختم ہوجائیگا۔ جمہوری حلقوں کی جانب سے آرمی چیف کی وضاحت کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں کرسمس تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ عدلیہ، پنجاب اسمبلی اورسیاسی جماعتوں نے جمہورریت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نیجاوید ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میمو کیس تو آج کی بات ہے ہم چار سال سے فوج کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور خیالات میں ہم آہنگی بھی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم کچھ بھی چھپ کر نہیں کریں گے، جو کچھ کریں گے عوام کے سامنے ہوگا۔ گیس کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ جب ہوتی ہے جب گیس موجود ہو، گیس کے مسئلے پر عوام کو تکلیف دینا نہیں چاہتے، نہیں چاہتے کہ عوام ہمارے خلاف نعرے لگائیں، پوری کوشش کرینگے کہ عوام کو گیس ملے۔
سیکریٹری دفاع سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بغیر سنے کسی کو تبدیل نہیں کریں گے، نیٹو سپلائی بند اور شمسی ائیربیس خالی کروانے کا فیصلہ متفقہ تھا۔