سابق وزیرقانون اور انسانی حقوق کے علمبردار اقبال حیدرکے انتقال پر صدر،وزیراعظم سمیت دیگراعلی شخصیات نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے ملک کیلیے ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ہے ۔ صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نیاپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلیے ان کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اقبال حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس اور انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اقبال حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ، غریبوں اور محروموں کے حقوق کیلئے لڑنے والے سچے رہنما اور ایک عظیم انسان تھے ۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،سینیٹر اعتزاز احسن ،عاصمہ جہانگیر ، میاں منظور وٹواور دیگرسیاسی رہنماؤں، سماجی تنظیموں کیسر براہان اور بارایسوسی ایشنزکینمائندوں نے اقبال حیدر کی وفات پرتعزیت کا اظہارکیا ہے اورکہاہے کہ اقبال حیدر کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ وہ مشکل وقت کے ساتھی تھے ان کے انتقال پر ملک کی جمہوریت پسندعوام سوگوار ہے ۔