کوٹلہ (ارب علی خان)اقتدار ہماری منزل نہیں عوام خدمت ہماری سیاست کا محور ہے ہم ہر دور میں ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر رہے ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے یونین کونسل صبور کے گائوں سمرالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار اور اقربا پروری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے چار سال عوام کا خون چوسنے کے بعد یہ نام نہاد مفاد پرست اتحادی ٹولہ اب کس منہ سے عوام کا سامنا کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے تحفط کیلئے ظالموں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا اور آپ لوگوں کی طاقت سے ان گجرات کے فرعونوں کو شکست دی ہمیں پاکستان کی سا لمیت کیلئے میاں برادران کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے اور چار دسمبر کو ان کاغذی لیڈروں کو حلقہ سے بھگانا ہو گا۔ اس موقع پر ملک حنیف اعوان ،چوہدری لیاقت علی بھدر،ملک انور لہڑی نے بھی خطاب کیا۔