اقتصادی بحران کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی ہوئی ،آئی ای اے

IEA

IEA

توانائی کے عالمی ادارے (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ای اے نے اپنے رواں سال کیلئے تیل کی طلب کے تخمینہ میں رواں سال چار لاکھ بیرل روزانہ اور آئندہ سال کیلئے 8 لاکھ بیرل روزانہ کمی ظاہر کی ہے۔
اس کا مطلب ہے گزشتہ سال تیل کی طلب 89.3 ملین بیرل روزانہ میں رواں سال1.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کی طلب90.7 ملین بیرل روزانہ میں آئندہ سال 1.6 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ آئی ای اے نے طلب اور قیمتوں کے درمیان تعلق میں متضاد خیالات پر مبنی دعوی کیا ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ لیبیا سے تیل کی سپلائی معطل ہونے سے قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا لیکن عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتوں کے دوران کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں سوالات پیدا ہوئے ہیں ۔ رواں سال کے آخری تین کوارٹرز کیلئے اوپیک ممالک نے تیل کی طلب 31.3 ملین بیرل روزانہ کم کرنے 30 سے 30.5 ملین بیرل روزانہ کردی ہے۔