اقتصادی ترقی کی شرح کا ہدف 4.3 فیصد رکھنے کی تجویز

hafeez shaikh

hafeez shaikh

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح کا ہدف چار اعشاریہ تین فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال دوہزار بارہ اور تیرہ کے لئے زرعی شعبے میں ترقی کی شرح کا ہدف 4 فیصد ،صنتی شعبے میں ترقی کی شرح کاہدف 4.1 فیصد اورسروسز سیکٹر میں ترقی کی شرح کا ہدف 4.6 فیصد رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی شرح 3.8 فیصد ،لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.2 فیصد اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.1 فیصد رکھنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 3.7 فیصد ،زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 3.1 فیصد اورصنعتی شعبے میں ترقی کی شرح 3.6 فیصد رہی جبکہ سروسز سیکٹر میں ترقی کی شرح چار فیصد ، بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی شرح 2.1 فیصد ،لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی کی شرح چار فیصد اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترقی کی شرح 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔