پاکستان : (جیو ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکمانستان سے گیس کی خرید وفروخت کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں پندرہ روز بعد تبدیلی کا معاملہ ایک دفعہ پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی صدارت میں ہوا جس میں ای سی سی نے ایل پی جی ائر مکس منصوبے کی منظوری دے دی ۔
اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ گیس کی کمی والے دنوں میں ایل پی جی کو ہوا کے ساتھ ملا کر سوئی گیس کمپنیوں کو دیا جائے گا جس سے اسکو گھروں میں استعمال کیا جا سکے گا ۔ تا ہم اسکے نرخ عام گیس سے تیس فیصد زائد ہوں گے۔اجلا س میں ترکمانستان کے ساتھ گیس پائپ لائن کیلئے افغانستان سے تا ہم ٹرانزیٹ فیس کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت اور اسکی تفصیلات سے بھی ای سی سی کو آگاہ کیا گیا۔
ای سی سی نے ملک میں اشیائے ضروریہ اور انکے دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تین لاکھ ٹن یوریا کی درآمد کی اجازت دے دی جبکہ گیس کی نئی اسکیموں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔