کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے پلان کی منظوری دیدی ۔ اقتصادی رابطہ کیمِٹی کا اجلاس وزیرخزانہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی این جی کی لوڈشیڈنگ ہفتے میں تین روز ہوگی۔ اس دوران صنعتوں کوگیس کی ترسیل تین روزکیلئے بند رہے گی۔ گھریلو صارفین کیلئے کم سے کم لوڈشیڈنگ ہوگی۔کھاد کی چارفیکٹریوں میں سے دومیں دو روزگیس بندرہے گی۔ بجلی بنانے والے پلانٹس کوگیس سپلائی معطل نہیں کی جائے گی۔