اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ، توانائی بحران اور ایل پی جی ایئر غور کیا جائیگا۔ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں بیس بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء کا جائزہ لیا جائے گا۔
جبکہ ملک میں توانائی کی صورتحال خصوصا گیس کی قلت پر قابو پانے پر غور ہو گا۔ اجلاس میں قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے اور اقتصادی اعشاریوں کی صورتحال خصوصا افراط زر پر بربفینگ دی جائے گی۔