اقلیتی برادری کے ساتھ مسلسل ظلم و ستم کے خلاف جھول پریس کلب سے لیکر سانگھڑ پریس کلب تک امن ریلی
Posted on March 8, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سانگھڑ (سرفراز انصاری) ڈاکٹر عبدالعزیز لغاری کی سربراہی میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اقلیتی برادری کے ساتھ مسلسل ظلم وستم کے خلاف جھول پریس کلب سے لیکر سانگھڑ پریس کلب تک امن ریلی نکالی گئی جس میں محمد شریف مہر۔عبدالقوم سمیت بڑی تعداد میں سمینر فاونڈیشن کے عہداروں و دیگر نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زونل انچارج ڈاکٹر شریف لغاری کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے اس وقت ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے عوام مایوس ہوچکی ہے اقلیتی برادری کے ساتھ زیادتی کی انتہاء ہوچکی ہے اگر آج بھی قوم متحد نہ ہوئی تو کھبی بھی متحد نہیں ہوپائے گئی انھوں نے تمام شوسل سوسائٹی کو امن ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com