برما : (جیو ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون برما کا تاریخی دورہ کررہے ہیں جہاں وہ حزبِ اختلاف کی رہنما آنگ سانگ سوچی سے ملاقات کریں گے اور برما کی حکومت پر مزید جمہوری اصلاحات متعارف کرانے کے لیے دبا ؤ ڈالیں گے۔
بان کی مون کا کہنا ہے کہ برما میں تبدیلی اپنے انتہائی نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ایک سال پہلے اصلاحاتی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اعلی شخصیات نے برما کے سفارتی دورے کیے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بان کی مون کا برما کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔