اقوام متحدہ میں فرانس نے مالی میں فوجی بغاوت کی مخالفت کر دی

Gerard Araud

Gerard Araud

فرانس (جیو ڈیسک)فرانس نے مالی میں فوجی بغاوت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ افریقی اقوام کی تجاویز کو زیر بحث لا کر مالی کے سیاسی حالات کو درست کرے۔فرانس نے پندرہ افریقی اقوام کی تنظیم ایکوواس کی مالی کے حالات کو درست کرنے کی قرار دادکو افریقی اقوام کی ایک مثبت کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فرانس کے مندوب نے تقریر کرتے ہوئے افریقی ممالک کی اس قرار داد کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے کی ضرورت پر زور دیا۔فرانس کے مندوب کا کہنا تھا کہ کسی طور بھی مالی کے سیاسی حالات اور فوجی کودتا کی حمایت نہیں کی جا سکتی کیونکہ مالی اس وقت بھی خطرناک باغیوں کے نرغے میں ہے جبکہ مالی میں کوئی بھی مستحکم حکومت نہیں جو کہ مالی کی پیچیدہ صورتحال کو ٹھیک کر سکے،اس لئے ضروری ہے کہ مالی میں سیاسی حکومت کا فوری قیام لایا جائے جبکہ مالی میں فوجی بغاوت پر سلامتی کونسل کے موقف کا آنا صورتحال کو بہتر کر سکتا ہے۔