اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے امریکا کی جانب سے حقانی نیٹ ورک پر عائد عالمی پابندیوں کی توثیق کر دی۔سلامتی کونسل نے امریکی پابندیوں کی توثیق کرتے ہوئے افغان دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کے تمام اثاثے منجمد کرنے اور ارکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس کا کہنا ہے کہ عالمی برداری حقانی نیٹ ورک کی افغانستان میں حملوں کو صلاحیت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سلامتی کونسل افغان امن عمل میں حائل ہونے والی کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔ افغانستان میں بیشتر خود کش حملے حقانی نیٹ ورک کے قاری ذاکر نے کرائے جس کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔