اقوام متحدہ (جیوڈیسک)اقوام متحدہ نے کل دن بھر میں یوم ملالہ منانے کا اعلان کر دیا۔ ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر سے نیک خواہشات کا پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کل یوم ملالہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر برائے عالمی تعلیم اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن بران اس سلسلے میں صدر پاکستا ن کو دس لاکھ سے زائد افراد کی دستخط کردہ درخواست پیش کریں گے تاکہ پاکستان میں تمام بچوں کو تعلیم کی برابر سہولیات کی فراہم ی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ ملالہ پوری دنیا کی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مشعل راہ ہیں۔ دوسری جانب ملالہ کا خصوصی پیغام دنیا نیوز کو موصول ہو گیا ہے۔ علالت کے باعث ملالہ کا پیغام ان کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے پڑھ کر سنایا۔
ملالہ کہتی ہیں کہ حملے کے بعد دنیا بھر کی محبت دیکھ کر خوش ہونے کے ساتھ انتہائی حیران بھی ہوں۔ لوگوں کی محبت نے برے وقت میں طاقت دی۔