اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کار ایران پہنچ گئے

tehran

tehran

اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کاروں کا وفد تہران پہنچ گیا ہے۔ وفد ایرانی حکام سے ایٹمی پروگرام کے بارے مذاکرات کرے گا۔ ایٹمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کے دورے کا مقصد ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کا سفارتی حل تلاش کرنا ہے۔ ایک مہینے کے دوران معائنہ کاروں کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ وفد کے سربراہ آئی اے ای اے کے نائب ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ دو روزہ دورہ کامیاب ثابت ہو گا۔