اقوام متحدہ میں خواتین کے متعلق پینل میں پاکستان کو رکنیت ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ ایشین گروپ نے رکنیت کے لئے حمایت کردی۔
سفارتکار کے مطابق ایشین گروپ کی حمایت کے بعد پاکستان دوہزار تیرہ میں چار سال کیلئے خواتین کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے کے متعلق اقوام متحدہ کا ایک پینل کا رکن بن جائے۔ پینتالیس ارکان پر مشتمل یہ گروپ خواتین کی ترقی اور انہیں با اختیار و خودمختار بنانے کیلئے پالیسی تشکیل دیتاہے۔