اقوام متحدہ کے سیکرٹیری جنرل بان کی مون لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔ بان کی مون لبنان کے وزیراعظم اور دیگراعلی قیادت سے شام کی صورتحال اور جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ارکان پر ہونے والے حملوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دوسری جانب حزب اللہ کے حامیوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی آمد پر مظاہرہ کیا۔ بان کی مون نے ایک بیان میں حزب اللہ پر زور دیا تھا کہ وہ ہتھیار پھینک دیں۔