بھارتی سپریم کورٹ کے نئے مسلمان چیف جسٹس التمش کبیر نے کئی یادگار فیصلے دئیے ۔ وہ بھارتی سپریم کورٹ کے انتالیسویں چیف جسٹس ہیں۔
چونسٹھ سالہ التمش کبیر نے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون کے اشوک ہال میں انہوں نے اللہ کے نام پر حلف لیا۔جسٹس التمش کبیر کو ستمبر دو ہزار پانچ میں سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا تھا اس عرصے میں انہوں نے انسانی حقوق اور انتخابی قوانین جیسے اہم کیسز پر فیصلے کیے۔
انہوں نے نچلی ذات کی توہین کو قابل سزا جرم قرار دیا اور وہ اس بینچ کے سربراہ تھے جس نے سپیکر کے ذریعے نا اہل قرار دیے گئے کرناٹک کیرکن اسبملی کو بحال کر دیا تھا۔ان کے والد جہانگیر کبیر ریاست بنگال میں کئی مرتبہ وزیر رہے جبکہ چچا ہمایوں کبیر نہرو کی کابینہ میں وزیرتعلیم تھے۔